دو طلاق رجعی کے بعد رجوع کا حکم

فتویٰ نمبر:2048

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مختلف مواقع پر حالتِ غصہ میں دو طلاق دے تو شریعت میں کیا حکم ہے؟

تنقیح اول :طلاق کے الفاظ بتائیے۔

جواب تنقیح :میں ایک طلاق تو اسکو دے چکا ہوں آج دوسری بھی دیتا ہوں۔۔۔۔ پہلی طلاق دوسری طلاق سے کچھ سال پہلے دی تھی۔

تنقیح ثانی:دوسری بھی دیتا ہوں کے بعد طلاق کا لفظ کہا؟

جواب تنقیح :نہیں

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اگر شوہر نے اپنی بیوی کو “لفظ طلاق” کے ساتھ طلاق دی تو وہ” طلاق رجعی” کہلاتی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ طلاق کی عدت کے اندر شوہر اپنی بیوی سے رجوع کرسکتا ہے۔

صورت مسئولہ میں شوہر نے بیوی کو دوسری طلاق ” طلاق رجعی دی ہے لہذا اگر طلاق کے وقت سے ابھی تک عورت کی عدت پوری نہیں ہوئی ہے تو شوہر قول یا فعل کے ذریعہ رجوع کرسکتا ہے نکاح جدید کی ضرورت نہیں ۔ البتہ اگر عورت طلاق کے وقت سے تین حیض گزار چکی ہے تو اب شوہر کے لیے رجوع کا اختیار نہیں ہےبلکہ اب اگر دوبارہ اسے رکھنا چاہتا ہے تو نکاح جدید کرنا ہوگا، دو گواہوں کی موجودی میں ۔

اب اس کے بعد شوہر کے پاس صرف ایک طلاق کا حق باقی ہے کہ اگر شوہر نے ایک طلاق اور دیدی تو اس سے وہ عورت مطلقہ مغلظہ ہوجائے گی اور بغیر حلالہ شرعی کے شوہر کے نکاح میں نہیں آسکتی

إذا طلق الرجل امرأتہ تطلیقۃً رجعیۃً أو تطلیقتین فلہ أن یراجعہا في عدتہا رضیت بذٰلک أم لم ترض ۔ ( الہدایۃ ، کتاب الطلاق / باب الرجعۃ ۲ ؍ ۳۹۴ دار الکتاب دیوبند ، الفتاویٰ الہندیۃ ۱ ؍ ۴۷۰ زکریا ، تبیین الحقائق ۳ ؍ ۱۴۹ زکریا ) 

إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض

والرجعة أن يقول: راجعتك أو راجعت امرأتي

أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها شهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة

ويستحب أن يشهد على الرجعة شاهدين فإن لم يشهد صحت الرجعة( مختصر القدوری: 159 یونیکوڈ)

وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو اثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها ( مختصر القدوری: 159 یونیکوڈ)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:4 ربیع الثانی 1440ھ

عیسوی تاریخ:12 دسمبر 2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں