آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا امہات المومنین کو وقت دینا  

فتویٰ نمبر:651

سوال: میں نے سناہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم امہات المومنین کوصرف عصر کے وقت ملاکرتے تھے،یعنی اتناہی وقت متعین تھا؟اس بارے میں کیاتفصیل ہے؟

کیااسلام میں ایک بیوی کواپنےشوہر سے وقت مانگنے کا حق ہے یانہیں؟کیاوہ اپنے کام وغیرہ کوزیادہ ترجیح دے ؟بیوی اوراس کے بچے کتناحق رکھتے ہیں؟

حمیرا۔

الجواب حامدةومصلیة :

آپ کوشایدپوری بات نہیں بتائی گئی لیکن یہ بات کسی سے مخفی نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سےزیادہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنےوالا نہ کوئی تھا اور نہ کوئی ہوگالہذاکسی مسلمان کےوہم وگمان میں بھی یہ بات نہیں آنی چاہیے۔

حضرت عائشہ ؓسے مروی ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باری مقرر فرماتے اور تمام بیویوں کےدرمیان مساوات کابرتاؤ فرماتے اور فرماتے: “اےاللہ!یہ میری باری کی تقسیم ہے

اس امر میں جس کا مجھے اختیار ہےاورجس کا تجھے اختیارہے (قلبی میلان )مجھےاختیار نہیں اس کےبارے میں مجھے ملامت نہ فرما۔(ابوداؤد:۲۱۰ ,تلخیص:۲/ ۲۱۰)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیکوقت نو بیویاں رہیہیں۔آپ نے ہر بیویکےلیےباری مقرر فرمالی تھی۔اسیباری کے اعتبارسےہر دن اس بیوی کے پاس تشریف لے جاتے جن کی باری ہوتی۔یہ باری ایک ایک دن کی مقرر تھی ۔

“حضرت ام سلمہؓ ؓفرماتی ہیں :آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہردن صبح وشام ازواج مطہرات کےپاس تشریف لایا کرتے تھے اور ان کو خود سلام کیا کرتے تھے۔ (اتحاف الخیرة:۴/ ۵۱۸)

لہذاجوحضرات مشغول ومصروف ہوں,خواہ کسی دینی یادنیاوی کام میں ,ان کو چاہیے کہ صبح وشام اپنے گھروالوں کی خبرگیری کرلیں بالکل غافل ,بےتوجہ اورآزادنہ ہوجائیں ورنہ اس سے گھریلو نظام میں خلل آجاتاہے۔

شمائل کبری:۱۱ /۲۳۲ تا ۲۳۹)

زیادہ تفصیل سے جاننے کے لیے شمائل کبری ج۱۱ کا مطالعہ کرلیا جائے ۔

مزید جو آپ نے سوال کیاہےبیوی, بچوں کے حقوق کےبارے میں وہ تفصیل طلب ہے اس مختصر جواب میں اس کی گنجائش نہیں,تفصیل کے لیے کسی مستند عالمدین یامفتیصاحب سے رہنمائی لیں

یا درج ذیل کتب کا مطالعہ فرمائیں ; “اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

ڈاکٹر عبدالحئ عارفی قدس سرہ, بہشتی زیور مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعلیم الدین مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ ، معارف الحدیث مولانا محمد منظور نعمانی رحمہ اللہ,

حقوق زوجین مولانااشرف علی تھانوی ؒ۔

فقط واللہ ا علم بالصواب

اہلیہ مفتی فیصل

5محرم1439

26ستمبر 2017

صفہ آن لائن کورسز

اپنا تبصرہ بھیجیں