آیت سجدہ کا ترجمہ تلاوت کرنے سے سجدے کا وجوب

 فتویٰ نمبر:2037

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!

اگر آیت سجدہ پڑھنے کے بعد اردو اور اسی آیت کا ترجمہ انگلش میں پڑھیں تو کتنے سجدہ ادا کرنے ہوں گے؟

والسلام

الجواب حامدا و مصليا

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

آیت سجدہ پڑھنے کے بعد اگر وہی بیٹھے بیٹھے اس آیت کا ترجمہ اردو اور انگلش وغیرہ میں کیا جائے تو ایک ہی سجدہ واجب ہوگا ؛ کیونکہ اصولی طور پر آیت سجدہ کا ترجمہ پڑھنے سے بھی سجدہ واجب ہوتا ہے لیکن چونکہ یہاں ایک ہی مجلس میں پہلے آیت پڑھی اور پھر مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ پڑھا تو یہ ایک ہی آیت ایک مجلس میں کئی بار دہرانے کے مشابہ ہوگیا اور اس صورت میں ایک ہی سجدہ واجب ہوتا ہے۔

“وفی مجلس واحد لا تتکرر بل کفتہ واحدۃ” 

( الدر المختار: ٥٩٠/٢ )

“قَوْلُهُ وَلَوْ بِالْفَارِسِيَّةِ مُبَالَغَةٌ عَلَى مَا أَفْهَمَهُ كَلَامُهُ مِنْ وُجُوبِهَا عَلَى السَّامِعِ فَيُعْلَمُ وُجُوبُهَا عَلَيْهِ لَوْ تُلِيَتْ بِالْعَرَبِيَّةِ بِالْأَوْلَى لَا عَلَى قَوْلِهِ: وَالسَّمَاعُ شَرْطٌ إذْ لَا تَظْهَرُ فِيهِ الْأَوْلَوِيَّةُ فَافْهَمْ ۔قَوْلُهُ إذَا أُخْبِرَ أَيْ بِأَنَّهَا آيَةُ سَجْدَةٍ سَوَاءٌ فَهِمَهَا أَوْ لَا وَهَذَا عِنْدَ الْإِمَامِ وَعِنْدَهُمَا إنْ عَلِمَ السَّامِعُ أَنَّهُ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ لَزِمَتْهُ وَإِلَّا فَلَا بَحْرٌ. وَفِي الْفَيْضِ وَبِهِ يُفْتَى وَفِي النَّهْرِ عَنْ السِّرَاجِ أَنَّ الْإِمَامَ رَجَعَ إلَى قَوْلِهِمَا وَعَلَيْهِ الِاعْتِمَادُ.”

( رد المحتار : ٧١٧/١)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:٨ ربیع الثانی ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:١٤ دسمبر ٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں