ایسےکپڑےپہننا جن پر بیت اللہ کی شبیہ بنی ہو

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل پنجاب کی کچھ مارکیٹوں میں ایک قسم کا کپڑا خواتین کے لیے بازار میں آیا ہے، جس پر کعبہ شریف کی تصویر بنی ہوتی ہے۔ کیا اسے پہننا جائز ہے یا نہیں ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون ملہم الصواب

اگر کعبہ شریف کی تصویر کے ساتھ جاندار کی تصویر (مثلا طواف کرنے والے کی تصویر) پر مشتمل نہ ہو اور نہ ہی کوئی دوسرا ناجائز امر اس میں شامل ہو مثلا کپڑے پہننے کو باعث فخر یا سنت و مستحب نہ سمجھا جاتا ہو تو کعبہ شریف کی تصویر پر مشتمل کپڑا پہننا فی نفسہ جائز ہے۔ تاہم اگر اس سے کسی ناجائز امر یا عقیدہ رواج پانے کا خطرہ ہو تو ایسے کپڑے پہننے سے بچنا ہوگا، یا کعبہ شریف کی بےادبی کا احتمال ہو مثلا بیت الخلاء وغیرہ میں اس کی اہانت کا شبہ ہو تو بھی ایسے کپڑے پہننے سے بچنا لازم ہوگا۔ 

واللہ اعلم بالصواب

محمود اشرف

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

29 ذوالحجہ 1440

3 اگست 2019

پی ڈی ایف فائل میں فتوی حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں:

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/942402696128976/

ایسے کپڑے پہننا جن پر بیت اللہ کی شبیہ بنی ہو (98-2101)

اپنا تبصرہ بھیجیں