بغیر اجازت شوہر کے مال میں تصرف کرنا 

فتویٰ نمبر:816

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم! اگر کسی کا میاں کنجوس ہواور بیوی کو پیسے دینے میں کنجوسی کرتا ہوتو کیامیاں کے بغیر 

بتائے بیوی کا پیسے لینا اور استعمال کرنا جائز ہے؟

  والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

وعلیکم السلام! 

جی اس صورت میں بیوی کا میاں کی اجازت کے بغیر بقدر ضرورت پیسے لینا جائزہے۔ شوہر جو کمائی کرتا ہے اس میں بیوی بچوں کا بھی حصہ ہوتا ہے. اگر شوہر خوش دلی سے نہ دے توبیوی اپنا اور اپنے بچوں کا حق شوہر کے علم میں لائے بغیر بھی لے سکتی ہے۔

حدیث پاک میں ارشاد ہے:

“عن عائشة رضي الله عنها قالت:جاءت ھند إلي النبي صلى الله عليه السلام فقالت، يارسول الله، إن اباسفيان 

رجل ممسک،فھل علی من حرج أن أنفق على عياله من ماله بغير أذنه؟ فقال النبي عليه السلام:” لا حرج عليك أن تنفقی بالمعروف” 

(” سنن أبي داود، كتاب الاجارة، حديث نمبر:3533″)

ترجمہ:”ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہند نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آئیں اور عرض کیا:اللہ کے رسول ابو سفیان کنجوس آدمی ہیں اگر ان کے مال میں سے ان کی اجازت کے بغیر ان کی اولاد کے کھانے پینے پر کچھ خرچ کر دوں تو کیا میرے لیے کوئی گناہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :معروف (عام دستور)کے مطابق لے کر خرچ کرنے میں تمھارے لیے کوئی حرج نہیں۔“

مذکورہ حدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ایک بخیل شوہر سے اپنا حق لینا اس کے علم کے بغیر بھی جائز ہے، جبکہ وہ معروف یعنی عرف ودستور کی حد میں ہو. اگر شوہر کے مال میں سے کوئی بڑی رقم یابڑی چیز لینی ہو جس کا عرف میں بغیر اجازت لینا صحیح نہ ہو تو شوہر کی اجازت سے ہی لیا جائے گا۔

حضرت ابو سفیان کی بیوی ہند نے روز مرہ خرچ کے بارے میں سوال کیا تھا تو آپ علیہ السلام کا جواب امت کی دوسری خواتین کے لیے بھی وہی ہے جو ہند کے لیے تھا بشرطیکہ شوہر کنجوس ہو اور روزمرہ کا خرچ خوش دلی سے نہ دیتا ہو۔

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم :بنت شاھد عفی عنھا

قمری تاریخ:١٥ذی الحجہ،١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:٢٧اگست،٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم 

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں