سی ڈی کا ناجائز استعمال کرنے والے کی دعوت قبول کرنا۔

فتویٰ نمبر:4098

سوال: جناب مفتیان کرام!

السلام علیکم

کیافرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگرکسی شخص کا کاروبار صرف فلمی ویڈیو سی ڈیز اور گانے کی سی ڈیز وغیرہ کاہو، کوئی اور ذریعہ معاش نہ ہو تو ایسے شخص کی کسی دعوت کا قبول کرنا اور اس میں شرکت کرنا جائز ھے۔ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما دیں۔ جزاک اللہ

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

سی ڈی ایک ایسا آلہ ہے جو جائز اور نا جائز دونوں کاموں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، اس لیے صورت مسئولہ میں دیکھا جائے گا کہ خالی سی ڈی کی قیمت کیا ہے اور اس میں گانے وغیرہ ریکارڈ کرنے کے بعد اس کی قیمت کیا بنتی ہے۔ اگر خالی سی ڈی کی قیمت زیادہ ہیں تو گویا حلال آمدنی کی مقدار زیادہ ہے اور حرام آمدنی کی مقدار کم ہے لہذا ایسی صورت میں اس شخص کی دعوت قبول کرنا اور کھانا کھانے کی تمام علمائے کرام کے نزدیک گنجائش ہے۔ اور اگر خالی سی ڈی کی قیمت کم ہے اور اس میں گانے، فلمیں وغیرہ ریکارڈ کرنے کے بعد اس کی قیمت دوگنی سے بھی بڑھ جائے تو گویا اس شخص کی اکثر آمدنی حرام ہے تو اس صورت میں اس کی دعوت قبول کرنا اور کھانا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ اس میں علمائے کرام کے دو موقف ہیں: 

ایک یہ کہ جائز نہیں کیونکہ اکثر آمدنی حرام ہے اس لیے یہی حکم بقیہ پر بھی لگے گا۔

دوسرا موقف یہ ہے کہ بقدر حلال اب بھی حلال ہے ، صرف حرام کے بقدر ہی حرام ہے۔ اکثر حرام کی وجہ سے حلال کی مقدار کو حرام نہیں کہہ سکتے۔ یہ موقف فقہ البیوع میں حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم نے اختیار کیا ہے۔ اس صورت میں دعوت یا ہدیہ بقدر حلال سے ہو تو قبول کرنا جائز ہے۔ گو احتیاط تقوی کے زیادہ قریب ہے۔

▪وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوَی وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ۔ [المائدۃ:۲] 

▪عن عمران بن حصین -رضي اﷲ عنہ- قال: نہی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم عن إجابۃ طعام الفاسقین۔ (المعجم الکبیر للطبراني، دار إحیاء التراث العربي ۱۸/ ۱۶۸، رقم: ۳۷۶)

▪ولا تجوز الإجارۃ علی شيء من الغناء والنوح والمزامیر والطبل، وشيء من اللہو؛ لأنہ معصیۃ والاستئجار علی المعصیۃ باطل۔ (مبسوط سرخسي، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱۶/ ۳۸)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:١٨ جمادی الأخری ١٤٤٠؁

عیسوی تاریخ: ٢٤ فروری ٢٠١٩؁

تصحیح وتصویب: محمد انس عبدالرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں