فرض ونفل نماز کے بعد دعائےحاجت پڑھنا 

 السوال:السلام علیکم مفتی صاحب یہ بتائیں کہ فرض یا نوافل نماز کے بعد دعا میں صلوةالحاجت کی دعا پڑھ کر دعا مانگنا کیسا ہے.

سائل:شاہدہ سلیم

رہائش:ناظمہ آباد

فتویٰ نمبر:299

   الجواب حامدةومسلمةومصلية

فرض ونوافل نماز کے بعد دعا کا مانگنا جائزومستحب ہے بلکہ جتنا ہوسکے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کی جائے اس میں حرج نہیں چاہے مسنون دعا ہو یا دعا حاجت.

   “ثم يسلم عن يمينه ويساره(الي قوله)

ويستحب أن يستغفرثلاثاو يقرايةالكرسي 

والمعوذات و يسبح ويحمدو يكبرثلاثاو ثلاثين ويهلل تمام المائة ويدعو و يختم

سبحان ربك”

(الدرالمختار على هامش ردالمحتار:١/٤٩٥) 

البتہ مسنون طریقہ یہ ہے کہ الگ سے دورکعت صلاۃ الحاجت کی نیت سے نفل پڑھ کے پھر دعا میں مزکورہ دعا پڑھی جائے. 

والله اعلم بالصواب 

بنت گل رحمان عفی عنھا 

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر 

8مارچ 2018

19جمادی الثانی 1439ء

اپنا تبصرہ بھیجیں