حیض کے بعد پیلا پانی آنا

فتویٰ نمبر:970

سوال: اکثر عورتوں کو حیض کے بعد سفید پانی آتا ہے پھر پیلے رنگ کا پانی آنے لگ جاتا ہے.. اس کا کیا حکم ہے. آیا یہ سفید پانی میں شمار ہوگا یا حیض؟

سائلہ کا نام: بنت عبداللہ 

الجواب حامدۃو مصلية

ایام حیض کے دس دنوں کے اندر اندر خاکی اور زردرنگ کاپانی حیض ہی شمارہوگا۔ اگر غسل کرلیا اور دس دن کے اندر دوبارہ پیلا پانی ظاہر ہوا تو دوبارہ غسل کرنا ہوگا۔

اور اگرپاکی کے دنوں میں خاکی یا زردرنگ کا پانی آتاہے تو اگر پاکی کے پندرہ دن گزرچکے ہیں تو وہ بھی خون ہی شمار ہوگا. البتہ خالص سفیدپانی حیض نہیں ہے ۔

لیکن اگر ان کی عادت ہر ماہ یہی ہے کہ ان کو پاکی کےدنوں میں سفید پانی نہیں آتا بلکہ پیلا پانی آتا ہے تو یہ دم نہیں، بلکہ سیلان الرحم یعنی لیکوریا شمار ہوگا۔

“عن ام عطیة قالت کنا لانعد الکدرة والصفرة بعدالطہر شیئا وہذا یدل علی انہما فی ایام الحیض حیض لانہا قیدت بما بعدالطہر “

(البحرالرائق : ٣٣٤/١)

“ومانراہ من لون ککدرة وترابیة فی مدتہ المعتادة سوی بیاض خالص”

(درمختار علی ہامش ردالمحتار :٢١١،٢١٢/١)

و اللہ سبحانہ اعلم

✍بقلم : بنت یعقوب

قمری تاریخ : 28 شوال 1439

عیسوی تاریخ: 12 جولائی 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g

اپنا تبصرہ بھیجیں