حالت احرام میں وضو کے دوران داڑھی کے بال ٹوٹنا

سوال:میں منی میں وضو کر رہا تھا کہ تقریبا چار سے پانچ بال داڑھی کے ٹوٹ گئے ایک صاحب کہہ رہے ہیں دم دینا پڑے گا سمجھ نہیں آرہا کہ عموما ایسا تو ہوتا رہتا ہے تو کیا ہر مرتبہ دم دینا پڑے گا ،صحیح مسئلہ کی طرف رہنمائی فرمادیں؟

سائل:کمال خان

الجواب حامدا و مصلیا

حالت احرام میں ہوں تو وضو یا غسل کرتے وقت داڑھی میں خلال کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے تاکہ بال ٹوٹ کہ نہ گریں۔اگر وضو یاغسل کرتے وقت داڑھی کے تین بال گرجاتے ہیں تو ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت واجب ہوگی اور اگر تین سے زائد بال گرجاتے ہیں تو صدقہ (یعنی پونے کلو گندم یا اس کی قیمت )واجب ہوگی۔اگر ایک یا دو بال گریں تو کچھ بھی واجب نہ ہوگا۔

کما فی غنیة الناسک (256) ط ادارۃ القران:

“اما اذا سقط بفعل المامور به کالوضوء، ففی ثلاث شعرات کف واحدۃ من طعام”

کما فی الهدایة(1/289) رحمانیه:

“و اذا حلق ربع راسه لحیته فصاعداً فعلیه دم فان کان اقل من الربع فعلیه صدقه”

واللہ اعلم

کتبہ:حسان احمد

المتخصص:نور محمد ریسرچ سینٹر

14 صفر1441ھ

14۔10۔2019

اپنا تبصرہ بھیجیں