حالت صحت میں وقف کی وصیت کرنا

فتویٰ نمبر:4001

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!

اگر میں حالت صحت میں اپنی ملکیت میں جتنا مال ہے سونا نقدی کاروبار وغیرہ میں لگا ہوا وقف کرتی ہوں اس طرح وصیت کردوں کہ میرے مرنے کے بعد دینی ادارے کو دے دیں تو یہ درست عمل ہے ؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!

زندگی میں پوری جائیداد وقف کرنا درست ہے اگر کسی نے اپنی زندگی میں کل جائیداد وقف کی تو وہ نافذ ہوجائے گی ۔

اور زندگی ہی میں اس بات کی وصیت کرنا بھی درست ہے کہ میرے مرنے کے بعد جاٸیداد کسی دینی ادارے میں دے دیں لیکن چونکہ وصیت کل مال کی درست نہیں بلکہ صرف تہائی مال کی وصیت درست ہے اس لیے یہ وصیت صرف تہائی مال میں نافذ ہوگی تاکہ ورثہ کی بھی حق تلفی نہ ہو۔

عن ابن عمر ؓقال قال رسول اللہﷺ ”ما حق امرٸ مسلم لہ شٸ یوصی فیہ یبیت لیلتین الا وصیتہ مکتوبة عندہ“ متفق علیہ (مشکوة: ٢٦٥ )

عن سعدابن ابی وقاص قال عادنی رسول اللہ ﷺ وانامریض فقال اوصیت قلت نعم قال بکم قال بمالی کلہ فی سبیل اللہ قال فما ترکت لولدک قلت ھم اغنیا۶ بخیر فقال بالعشر فمازلت اناقصہ حتی قال اوص بالثلث والثلث کثیر“ رواہ ترمذی (مشکوة: ٢٦٥ ) 

”ثم تنفذ الوصایا من ثلث ما بقی بعد الدین“ (السراجی :٣ )

عن سیدنا علی ؓ انہ قال: ”لان اوصی بالخمس احب الّیّ من ان اوصی بالربع ولان اوصی بالربع احب الی من ان اوصی بالثلث ومن اوصی بالثلث لم یترک شٸا ای : لم یترک من حقہ شٸا لورثتہ لان الثلث حقہ “

روی عن سیدنا ابی بکر وسیدنا عمر وسیدنا عثمان ؓ انھم قالوا: الخمس اقتصاد والربع جھد والثلث حیف وان ورثتہ اغنیا۶ فالافضل الوصیة بالثلث “

(بداٸع الصناٸع : ٢٠٦١ )

”ولا خلاف ایضا فی جواز الوقف فی زوال ملک الرقبة اذا اتصل بہ قضا۶ القاضی او اضافہ الی ما بعد الموت بان قال : اذا مت فقد جعلت داری او ارضی وقفا علی کذا او قال :ھو وقف فی حیاتی صدقة بعد وفاتی “

(بداٸع الصناٸع :١٦٦ )

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: جمادی الاولی١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:٢٠جنوری ٢٠١٩ ۶ 

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں