ہم جنس پرستی کی لعنت

(١٨) عَنْ اَنَسٍ رضی اللہ عنہ  عَنِ النَّبِیِّؐ اِذَا رَکِبَ النِّسَاءُ الْخَیْلَ وَلَبِسُوْا الْقَبَاطِیَّۃَ وَنَزَلُوْا بِالشَّامِ وَاکْتَفَی الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ عَمَّھُمْ اللّٰہُ بِعُقُوْبَۃٍ مِنْ عِنْدِہٖ۔(کنز العمال ج١١،ص١٧٨)
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: جب عورتیں گھڑ سواری کرنے لگیں اور لوگ باریک لباس پہننے لگیں اور شام میں جا کر ٹہرنے لگیں اور مرد (بجائے نکاح کے) مردوں پر اور عورتیں عورتوں پر کفایت کرنے لگیں تو اللہ جل شانہ اپنی طرف سے سب پر عمومی عذاب نازل فرمائیں گے۔
فائدہ: آج خواتین کا گھڑ سواری کا شوق اور باریک لباس کا استعمال کوئی عجیب بات نہیں رہی اور انسانیت کےلئے باعثِ شرم ہم جنس پرستی کا بل آج بعض نام نہاد ترقی یافتہ ممالک کی پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے۔(اعاذنا اللہ من ذالک)
بگاڑ اور خرابی بڑھتی چلی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں