حيعلتين كہتے ہوئے چہرہ گھمانے کی کیفیت

سوال:حيعلتين کہتے ہوئے چہرہ گھمانے کی کیفیت کیا ہوگی؟

الجواب باسم ملھم الصواب

اذان میں’’ حی علی الصلاۃ‘‘ اور ’’حی علی الفلاح‘‘ پر

دائیں اور بائیں جانب اس طرح گردن گھمائی جائے گی کہ سینہ اور قدم قبلہ رخ رہیں،یہ اذان کی سنت ہے اور حدیث سے ثابت ہے۔

==========================

حوالہ جات:

1: ابوداؤد :

عون بن ابی جحیفہ عن ابيه، قال:” اتيت النبي صلى الله عليه وسلم بمكة وهو في قبة حمراء من ادم، فخرج بلال فاذن، فكنت اتتبع فمه هاهنا وهاهنا، قال: ثم خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه حلة حمراء برود يمانية قطري، وقال موسى: قال: رايت بلالا خرج إلى الابطح فاذن، فلما بلغ حي على الصلاة، حي على الفلاح، لوى عنقه يمينا وشمالا ولم يستدر، ثم دخل فاخرج العنزة”، وساق حديثه.

ترجمہ:ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مکہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ چمڑے کے ایک لال خیمہ میں تھے، بلال رضی اللہ عنہ باہر نکلے پھر اذان دی، میں انہیں اپنے منہ کو ادھر ادھر پھیرتے دیکھ رہا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ یمنی قطری چادروں سے بنے سرخ جوڑے پہنے ہوئے تھے، موسی بن اسماعیل اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ ابوحجیفہ نے کہا: میں نے بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ابطح کی طرف نکلے پھر اذان دی، جب «حي على الصلاة» اور «حي على الفلاح» پر پہنچے تو اپنی گردن دائیں اور بائیں جانب موڑی اور خود نہیں گھومے. پھر وہ اندر گئے اور نیزہ نکالا، پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی.

2 :لما فی حاشیہ ابن عابدین :(کتاب الصلاۃ 2/66)

ویلتفت فیہ و کذا فیھا مطلقا، وقیل :ان المجل متسعا یمینا و یسارافقط ،لئلا یستدبر القبلۃ بصلاۃ وفلاح ولو وحدہ او لمولود؛ لانہ سنۃ الاذان مطلقا ویستدیر فی المنارۃ لو متسعۃ ویخرج راسہ منھا

ویلتفت ای : یحول وجھہ لا صدرہ قھستانی. ولا قدمیہ نھر. قولہ: وکذا فیھا مطلقا ای:فی الاقامۃ سواء کان المحل متسعا او لا…قولہ بصلاۃ و فلاح لف و نشر مرتب یعنی یلتفت فیھما یمینا بالصلاۃ و یسارا بالفلاح، وھو الاصح کما فی القھستانی عن المنیۃ وھو الصحیح کما فی البحر والتبیین وقال مشائخ مرو: یمنۃ ویسرۃ فی کل، کذا فی القہستانی ح. قال فی الفتح: والثانی اوجہ وردہ الرملی بانہ خلاف الصحیح المنقول عن السلف. قولہ ولو وحدہ.. الخ أشار بہ الی رد قول الحلوانی: آنہ لا یلتفت، لعدم الحاجۃ الیہ ح. وفی البحر عن السراج انہ من سنن الاذان، فلا یخل المفرد بشیء منھا، حتی قالوا فی الذی یوذن للمولود: ینبغی ان یحول. قولہ: مطلقا للمنفرد وغیرہ والمولود وغیرہ ط قولہ ویستدیر فی المنارة یعنی:ان لم یتم الإعلام بتحویل وجھہ مع ثبات قدمیہ،

3:فتاوی ھندیہ؛ کتاب الصلاۃ باب الاذان(1/62) :

واذا انتھی الی الصلاة والفلاح حول وجهه يمينا و شمالا و قدماه مكانهما سواء صلى وحده او مع الجماعة وهو الصحيح حتى.. وكيفيته ان يكون الصلاة في اليمين و الفلاح في الشمال وقيل :الصلاة فى اليمين والشمال والفلاح كذلك والصحيح الأول كذا فى التبيين وان استدار في صومعته عند اتساعها فحسن هكذا فى البدائع.

واللہ اعلم بالصواب

24دسمبر 2021

19 جمادہ اولی 1443

اپنا تبصرہ بھیجیں