اشراق کا وقت شروع اور ختم کب ہوتا ہے؟

فتویٰ نمبر:3066

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

جس ملک میں فجر آٹھ بج کر بیس منٹ پر وقت ختم ہو جائے، وہاں اشراق کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب تک پڑھ سکتے ہیں؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

آپ کے سوال میں ابہام ہے۔ اگر یہ مراد ہے کہ دیگر ممالک کی طرح یہاں بھی تمام نمازوں کے اوقات آتے ہیں لیکن فجر کا وقت تاخیر سے ختم ہوتا ہے تو جواب یہ ہے کہ اشراق کا وقت طلوع آفتاب کے بعد مکروہ وقت گزر جانے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ مکروہ وقت عموما دس بارہ منٹ رہتا ہے۔ اس کے بعد سے نصف النہار عرفی یعنی زوال سے پہلے تک اشراق اور چاشت پڑھ سکتے ہیں ۔ آپ کے علاقے میں اگر سورج آٹھ بج کر بیس منٹ پر طلوع ہوتا ہے تو آٹھ بج کر تیس یا بتیس منٹ پر اشراق کا وقت شروع ہو گا۔ آج کل ماہریں فلکیات نے علماء کی نگرانی میں ایسی جنتریاں ترتیب دی ہیں جن سے ہر خطے کے اوقات نماز بآسانی معلوم ہوسکتے ہیں۔ آپ اپنے علاقے کے اوقات وہاں سے معلوم کریں۔ نیز اس سلسلے میں مقامی علماء کرام سے بہترین رہنمائی مل سکتی ہے۔

“عن أنس رضي اﷲ عنہ- قال: قال رسول اﷲ ﷺ: من صلی الفجر في جماعۃ، ثم قعد یذکر اﷲ حتی تطلع الشمس، ثم صلی رکعتین کانت لہ کأجر حجۃ وعمرۃ، قال: قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم : تامۃ تامۃ تامۃ، قال أبو عیسی: ہذا حدیث حسن غریب۔”

{ترمذی: ۵۸۶}

” قال الطیبي: أي ثم صلی بعد أن ترتفع الشمس قدر رمح حتی یخرج وقت الکراہۃ، وہٰذہ الصلاۃ تسمی صلاۃ الإشراق۔”

{مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح: ۲؍۲۴}

“قال العلامة سراج أحمد في شرح الترمذي لہ: إن المتعارف في أول النہار صلاتان الأولی بعد طلوع الشمس وارتفاعہا قدر رمحٍ أو رمحین․ والثانیة عند ارتفاع الشمس قدر ربع النھار إلی ما قبل الزوال ویقال لہا صلاة الضحی واسم الضحی في کثیر من الأحادیث شامل لکلیہما، وقد ورد في بعضہا النظر الإشراق أیضًا․”

(إعلاء السنن: ۷/۳۰)

“ما دامت العین لا تحار فیہا فہي في حکم الشروق”۔

{شامي: ۱؍/۲۴۸}

فقط

و اللہ سبحانہ اعلم

✍بقلم : بنت ذوالفقار عفی عنھا

قمری تاریخ: ٨۔٥۔١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ٢٠١٩۔١۔١٣

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں