جعلی آفرلیٹر بنانا

سوال:

میری چھ ماہ کی ہاؤس جاب مکمل ہوگئی ہے۔اب اگلے چھ مہینے اس طرح ہیں کہ تین مہینے مجھے گائنی میں جانا ہے اور پھر تین مہینے سرجری کے۔لیکن میں گائنی نہیں کرنا چاہ رہی ۔سرجری کا ڈیپارٹمنٹ بھی تبدیل کرنا چاہتی ہوں ۔ایک اور لڑکی ہے وہ گائنی کرنا چاہتی ہے اور میرے ساتھ اپنا سرجری ڈیپارٹمنٹ بھی تبدیل کرنے پر راضی ہے لیکن یہ سب کرنے کے لیے ہمیں چاروں ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز سے سائن لینے ہوتے جس میں خواری بھی بہت ہے اور پتا نہیں ایسا ہوپائے گا بھی یا نہیں۔ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنا آفر لیٹر تبدیل کرلیں۔یعنی جومیرے لیٹر پر گائنی اور سرجری لکھا ہے وہ اس کے لیٹر پر آجائے اور اس کے لیٹر پر جو اناستیھیسیا لکھاہے وہ میرے لیٹر پر آجائے ۔ایک طرح سے یہ جعلی آفر لیٹر ہونگے۔آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اس سے ہماری ہاؤس جاب حرام تو نہیں ہوجائے گی اور کمائی بھی؟

جواب:

جعلی آفر لیٹر کے ذریعے ہاؤس جاب کرنا جھوٹ، خیانت، دھوکہ دہی جیسے گناہوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے ۔جس پر شریعت میں سخت وعید وارد ہے۔ یہ کام جرم ہے ۔جس پر توبہ استغفار لازم ہے۔البتہ اگر اس طریقے سے ہاؤس جاب کرچکی ہیں اور واقعتا ً ان شعبوں میں ہاؤس جاب کرنے کی اہلیت ہے تب تو ہاؤس جاب کی کمائی حرام نہیں ہوگی ۔

بہتر یہ ہے کہ قانونی طریقے سے HOD کے پاس جاکر اپنے آفر لیٹرز تبدیل کروالیا جائے۔ہماری معلومات کے مطابق چونکہ آفس میں مکمل ریکارڈ موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے غلط طریقہ کار سے ہاؤس جاب کرنے کی صورت میں “ہاؤس جاب سرٹیفیکیٹ” کے حصول لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۱)عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال رسول اللہﷺ”لیس منا من غش”(ابوداؤد ۱۳۳)

فی الشامیہ:( قولہ لان الغش حرام)(الا قولہ) قال بعض مشایخنا:یفسق و یرد شہادتہ(۵/۴۷)

(۲) لا ایمان لمن لاامانۃ لہ ولا دین لمن لا عہد لہ(رواہ البیہقی فی شعب الایمان)

اپنا تبصرہ بھیجیں