کوے کے جھوٹے سے کپڑے پاک کرنے کا حکم

سوال:کوا اگر کسی برتن میں موجود پانی پی لے تو کیا اس پانی سے کپڑے پاک کر سکتے ہیں کپڑے دھو سکتے ہیں؟
الجواب باسم ملھم الصواب:
کوے کا جھوٹا مکروہ ہے، کیونکہ کوے نجاست و گندگی بھی کھاتے ہیں، البتہ اگر اس کی چونچ کے پاک ہونے کا یقین ہو تو جھوٹا مکروہ نہیں ہے۔
کراہت کی وجہ سے دوسرے پانی کی موجودگی میں اس پانی سے کپڑے پاک نہ کرنا ہی بہتر یے۔
حوالہ جات:
حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 32، ط: دار الکتب العلمیة)
سؤر ” سباع الطير كالصقر والشاهين والحدأة والرخم والغراب ” مكروه؛ لأنها تخالط الميتات والنجاسات فأشبهت الدجاجة المخلاة حتى لو تيقن أنه لا نجاسة على منقارها لا يكره سؤرها
فقط واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم
21 اگست 2022
22 محرم الحرام 1444ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں