خواتین کا دکاندار سے بحث کرنے کا حکم

فتویٰ نمبر:4071

سوال: جناب مفتیان کرام!

السلام علیکم

عورت کا بازار میں جاکر مردوں سے بحث کرنا خرید کے وقت قیمت کے بارے میں اسکا کیا حکم ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

اگر کسی چیز کی قیمت عمومی نرخ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے تو اس قیمت کو درمیانی سطح پر لانے کا کہا جا سکتا ہے لیکن اس کی وجہ سے غیر مردوں سے زیادہ بحث و مباحثہ سے اجتناب کیا جائے نیز قیمت طے کرتے وقت اپنے لہجے اور آواز کو تھوڑا سخت رکھیں۔البتہ چیز کی جو قیمت مناسب ہو اس میں زیادہ قیل وقال کی ضرورت نہیں۔ تاہم عورت کےذمہ گھرکےامورکی انجام دہی ہے، باہر کے کام عورت کے ذمے نہیں مرد کے ذمہ لازم ہیں اس لیے اگر گھر میں مرد موجود ہیں تو آج کل کے ماحول میں عورت کا بازار جانادرست نہیں ہے, رسول اللہﷺ نے فرمایا: “عورت چھپانے کی چیز ہے کیونکہ جب وہ نکلتی ہے تو شیطان اس کی تاک جھانک میں لگ جاتا ہے۔

لیکن اگر مرد یہ ذمہ داری نہ نبھاتے ہوں یا کوئی سامان لانے والا نہ ہو تو عورتوں کابازار نکلنے کا جواز ضرورت شدیدہ یا متوسط درجہ کی ضرورت پر موقوف ہے اگر واقعی کوئی شدید یا متوسط درجہ کی ضرورت درپیش ہیں تو شرائط کی رعایت کرتے ہوئے بازار نکلنے کی گنجائش ہے ورنہ نہیں ۔

▪”یا أیہا النساء لستنَّ کأحد من النساء ان اتقیتن، فلاتخضعن بالقول الی قولہ: وقرن فی بیوتکن ولا تبرجن تبرج الجاہلیة الأولیٰ” (الاحزاب: ۳۳-۲۳)

▪وفی صحیح البخاری : قال رسول اللہ ﷺ : وانہ قد اذن لکن ان تخرجن لحاجتکن ۔” (3/306 دارالکتب العلمیہ )

▪”وعن ابن مسعود أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: المرأة عورة فإذا خرجت استشرفہا الشیطان أخرجہ الترمذي“ 

▪ولا نجیز لہن رفع أصواتہن ولا تمطیطہا ولا تلیینہا وتقطیعہا لما فی ذالک من استمالة الرجال إلیہن وتحریک الشہوة منہم (شامی: ۲/۷۹)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:١٢ رجب ١٤٤٠؁

عیسوی تاریخ: ١٨ مارچ ٢٠١٩؁

تصحیح وتصویب: حضرت مفتی انس عبدالرحیم۔

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں