خروج ریح کے عذر کی صورت میں نماز کا شرعاً حكم

فتویٰ نمبر:4033

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

ایک خاتون کو صرف وضو کے وقت سے لے کر نماز ادا کرنے تک خروج ریح کی شکایت رہتی ہے اس کے علاوہ اوقات میں یہ مسئلہ پیش نہیں آتا کیا شرعا ایسی عورت کے لیے کچھ سہولت ہے؟ اس اعتبار سے کہ خروج ریح سے اس کا وضو نہ ٹوٹے کیونکہ اکثر اسے کئی مرتبہ وضو کرنا پڑتا ہےبراہ مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

مذکورہ مسئلے میں ان خاتون کو چاہیے کہ ایک نماز کا پورا وقت ایسا گزاریں کہ جیسے ہی وقت داخل ہو وضو کر کے نماز پڑھنا شروع کر دیں. جب وضو ٹوٹے تو دوبارہ کریں، اسی طرح بار بار کرتی رہیں یہاں تک کہ نماز کا آخری وقت ہو جائے. تو اب خروج ریح کے باوجود نماز ادا کر لیں.

اب جب بار بار کوشش کرنے کے باوجود،خروج ریح کے مسئلہ کی وجہ سے کامل طہارت کے ساتھ ان کے لیے فرض نماز پڑھنا ممکن نہ رہا ہو تو وہ شرعاً معذور کے حکم میں داخل ہوجائیں گی. اس کے بعد اگلی نمازوں کے پورے وقت میں اگر ایک بار بھی خروج ریح کا عذر پیش آیا تو معذور ہی کا حکم ان پر جاری ہوگا یعنی ان کا وضو خروج ریح کے مسئلے کی وجہ سے نہیں ٹوٹے گا اور وہ اسی ایک وضو سے اس پورے وقت میں وہ سب عبادتیں کرسکیں گی جن کے لیے وضو کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر طرح کی فرض ہو یا نفل پڑھنا ان کے لیے درست ہوگا۔البتہ خروج ریح کے علاوہ کوئی دوسری ایسی بات پائی جائے کہ جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہو تو ان کا وضو ٹوٹ جائے گا۔

پھر اگر کبھی ایسا ہو گیا کہ ایک پورا وقت اس طرح گزرتا ہے کہ اس میں خروج ریح کا مسئلہ نہیں پایا جاتا، بلکہ ان کے لیے کامل پاکی کے ساتھ نماز پڑھنا ممکن ہو جاتا ہے تو پھر یہ معذور کے حکم سے نکل جائیں گی اور ان کو دوبارہ کامل وضو کے ساتھ نماز ادا کرنی ہوگی۔

 (الدر المختار :احکام المعذور:280/1)

“ان استوعب عذرہ تمام وقت صلوٰۃ مفروضۃ بان لا یجد فی جمیع وقتھا زمنا یتو ضأ ویصلی فیہ خالیا عن الحدث …الخ وھذا شرط العذر فی حق الابتداء وفی حق البقاء کفی وجودہ فی جزء من الوقت ولو مرة وفی حق الزوال یشترط استیعاب الانقطاع تمام الوقت حقیقۃً …الخ”

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:1جمادی الاولی1440ھ

عیسوی تاریخ:7جنوری2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں