کیا پھوپھی اپنے بھتیجے کا عقیقہ کرسکتی ہے؟

فتویٰ نمبر:3001

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! اگر والد صاحب استطاعت نہ ہوں تو کیا پھوپھی اپنے بھتیجے کا عقیقہ کر سکتی ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اولاد کا عقیقہ کرنا والدین کے لیے سنت ہے اور اس کے بہت سےفضاٸل ہیں، لیکن اگر والد صاحب استطاعت نہ ہوں تو کوٸی اور رشتہ دار بھی بچے کا عقیقہ کرسکتا ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نواسوں حضرت حسنؓ اور حسینؓ کا عقیقہ فرمایا تھا۔

ودلیلہ ما فی اعلاء السنن: عن عاٸشةؓ قالت عق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن الحسن والحسین یوم السابع“

(باب العقیقہ: ١١٥/١٧)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ١٥۔٤۔١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ٢٠١٨۔١٢۔٢٤

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں