کیاسنت اعتکاف میں جمعہ کا غسل کرسکتے ہیں؟

سنت اعتکاف میں جمعہ کا سنت غسل کر سکتے ہیں؟

اور گرمی کی وجہ سے بار بار نہانا اس سے سنت اعتکاف پر فرق پڑے گا کچھ؟

فتویٰ نمبر:239

الْجَواب حامِداوّمُصلّیاً

معتکف اگر غسل تبرید یا غسل مسنون کے لیے مسجد سے باہر نکلے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا، قال في الدر (مع الرد کتاب الصوم باب الاعتکاف: ۳/۴۳۷، ط: مکتبہ زکریا دیوبند): فلو خرج․․․ ساعة․․․ بلا عذر فسد اھ لیکن بول وبراز کی ضرورت سے مسجد سے باہر نکلا اور وہیں بعجلت ایک دو لوٹے پانی بہا لیا تو اعتکاف میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ 

(فتاویٰ محمودیہ جدید : ۱۰/۲۴۳-۲۴۴)

فقط وَاللہ اَعْلم 

اپنا تبصرہ بھیجیں