لڈو بیچنے اور خریدنے کا حکم

سوا ل. میری بک ڈپو کی دکان ہے، وہاں لڈو بیچنا یا خریدنا جائز ہے؟

حامد۔

الجواب حامدة و مصلیة:

لڈو کا بیچنا اور خریدنا جائز ہے۔ کوئی اس کا غلط استعمال کرے گا تو اس کا گناہ اسی کو ہوگا ، دکان دار کو نہیں ۔

“ویجوز البیع آلات الملاھی من البربط والطبل والمزمار و الدف و نحو ذلک عندابی حنیفة رحمہ اللہ ,لکنہ یکرہ وعند ابی یوسف ومحمد ,لاینعقد بیع ھذہ الاشیاء لانھاآلات معدة للتلھی بھا موضوعةللفسق والفساد۰۰۰۰۰ولابی حنیفة انہ یمکن الانتفاع بھامن جھة اخری۔(وفی بدائع الاصaنائع:۵ /۲۷۸ ) 

واللہ اعلم بالصواب 

صفہ آن لائن کورسز

۵محرم1439

26ستمبر2017

اپنا تبصرہ بھیجیں