مفت بوگو واؤچرز کا استعمال

فتویٰ نمبر:4059

سوال: السلام علیکم!

بوگو واؤچرز خرید کر استعمال کرنے کے بارے میں چند دن پہلے فتویٰ موصول ہوا۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ واؤچرز اگر مفت میں مل جاتے ہیں – جیسے میرے شوہر کو مفت میں ملتے ہیں – تو کیا اس صورت میں ان کو استعمال کیا جا سکتا ہے؟

و السلام: 

الجواب حامدا و مصليا

و علیکم السلام!

اگر ان واؤچرز کے حصول کے لیےالگ سے کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی ہے، یعنی بالکل بغیر عوض کے مل جاتے ہیں، تو ان سے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔ اس صورت میں یہ واؤچرز کمپنیز کی طرف سے رعایت کے حکم میں ہوگا، اور کمپنیز کے لیے جائز ہے کہ وہ جس کو چاہیں رعایت دیں۔ 

• ویجوز للمشتري أن یزید للبائع في الثمن، ویجوز للبائع أن یزید للمشتري في المبیع، ویجوز أن یحط عن الثمن، ویتعلق الاستحقاق بجمیع ذٰلک۔ (الہدایۃ: ۳ / ۵۹)

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۱۸ جمادی الأخریٰ ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ۲۴ فبریری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں