نمازمیں سورت متعین کرنا

فتویٰ نمبر:4054

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

نماز ميں كسي سورت كو متعين كرنا تو مكروه هے ليكن جو قرأت مسنون ہے جيسے فجر كي سنتوں ميں اور وتر ميں كچھ سورتيں…… تو انكو ہميشه پڑهنے كا كيا حكم ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

فرائض میں کسی مخصوص سورت کو متعین کر لینا اور اسی کا معمول بنانا، ایسا کرنا مکروہ ہے۔ اسی طرح فرض نمازوں میں جن سورتوں کی تلاوت مسنون ہے ان کا دائمی معمول بنانا مناسب نہیں، کبھی اس کے خلاف بھی کرلینا چاہیے۔

مثال کے طور پہ فجر کی دو سنتوں میں سورۃ کافرون اور سورۃ اخلاص کی تلاوت سنت سے ثابت ہے لہذا اس میں حرج نہیں بلکہ باعث ثواب ہے، اسی طرح وتر کی رکعتوں میں سورۃ اعلی اور کافرون اور سورۃ اخلاص بھی ثابت ہے اس پر عمل بھی باعث اجر ہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اعمال پہ مداومت نہیں فرمائی، اس لیے ہمیشہ مخصوص سورتیں نہیں پڑھنی چاہییں، کبھی اس کے خلاف بھی کرنا چاہیے ۔

“أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ کَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي رَکْعَتَيْ الْفَجْرِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ۔”

{سنن نسائی ۹۵۰}

“و کذا تکرارھا فی رکعتین منہ بان قراھا فی الاولی ثم کررھا فی الرکعۃ الثانیہ یکرۃ ذکرہ فی القنیۃ”۔

{حلبی کبیر ۳۵۵}

“ویکرہ تکرار السورۃ فی رکعۃ واحدۃ فی الفرائض، ولا باس بذلک فی التطوع کذا فی فتاوی قاضی خان۔”

{ھندیہ ۱/۱۰۸}

“حضرت شاہ ولی اللہ حجۃ اللہ البالغہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض نمازوں میں کچھ مصالح اور فوائد کے پیش نظر بعض سورتیں پڑھنا پسند فرمائیں لیکن قطعی طور پر نہ ان کی تلقین کی اور نہ دوسروں کو تاکید فرمائی کہ ایسے ہی پڑھیں، پس اس بارے میں کوئی آپ کا اتباع کرے تو اچھا ہے جو نہ کرے اس میں کوئی حرج و مضائقہ نہیں”۔

{ مسائل رفعت قاسمی: ۲/۶۷۵}

فقط۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ۲۸ ربیع الثانی ۱۴۴۰

عیسوی تاریخ:۴ جنوری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں