نکاح میں ہم کفو ہونا

سوال:محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمة الله وبركا ته!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بچی کے والدین کسی مکمل پابند شریعت حافظ، عالم مسجد مدرسے سے منسلک شخص چاہتے ہیں

کیا ایسا شخص ہی بچی کے ہم پلہ ہو سکتا ہے یا والدین کو صرف بچی کی بلوغت کے پیشِ نظر غیر شرعی داڑھی والا حافظ اصلاح کی امید پر قبول کر لینا چاہیے۔

الجواب باسم ملهم الصواب

وعلیکم السلام و رحمة الله!

داڑھی منڈوانا فسق ہے اور اس لحاظ سے فاسق کسی دین دار لڑکی کا کفو نہیں، لیکن اگر اصلاح کی امید ہو اور لڑکی بھی آمادہ ہو تو رشتہ کرنے میں حرج نہیں۔

“تعتبر الكفاءة في الديانة فلا يكون الفاسق كفا للصالحة. (فتاوی عالمگیری، 310/1)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 20 رجب 1442ھ

عیسوی تاریخ: 4 مارچ 2021

اپنا تبصرہ بھیجیں