پردے کے ساتھ آن لائن کلاس لینا

سوال: کیا چہرے کے نقاب کے ساتھ online کلاس لے سکتے ہیں؟ دونوں طرف صرف خواتین ہی ہوں، اس کے لیے اجازت ہے؟تصویر نہیں ہو گی ، چہرے پر نقاب ہو گا۔

الجواب باسم ملہم الصواب

جی ہاں اگر نقاب لگا کر خواتین کو پڑھا رہی ہیں اور اندازہ یہی ہے کہ آواز کے پردے کا اہتمام بھی رہے گا تو شرعا اس کی اجازت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
1۔وأما أذان المرأة فلأنها منهية عن رفع صوتها؛ لأنه يؤدي إلى الفتنة۔
(البحر الرائق: ج 1، ص 277)

2۔ويرفع صوته بالأذان والمرأة ممنوعة من ذلك لخوف الفتنة۔
(المبسوط للسرخسی: ج 1، ص 133)

3۔نغمۃ المرأۃ عورۃ۔۔۔ ذکر الإمام أبو العباس القرطبي في کتابہ في السماع: ولا یظن من لا فطنۃ عندہ أنا إذا قلنا صوت المرأۃ عورۃ، أنا نرید بذٰلک کلامہا؛ لأن ذٰلک لیس بصحیح، فإنا نجیز الکلام مع النساء للأجانب ومحاورتہن عند الحاجۃ إلی ذٰلک، ولا نجیز لہن رفع أصواتہن ولا تمطیطہا ولا تلیینہا وتقطیعہا، لما في ذٰلک من استمالۃ الرجال إلیہن وتحریک الشہوات منہم، ومن ہٰذا لم یجز أن تؤذن المرأۃ، قلت: ویشیر إلی تعبیر النوازل بالنغمۃ۔
(فتاوی شامیہ:جلد 1، صفحہ 406)

4۔ويجب أن يكون تعليم النساء مع مراعاة آداب أمر الشارع المرأة بالتزامها للحفاظ على عرضها وشرفها وعفتها، من عدم الاختلاط بالرجال، وعدم التبرج، وعدم الخضوع بالقول إذا كانت هناك حاجة للكلام مع الأجانب.
(الموسوعة الفقهية الكويتية :ج13، ص 13)

5۔مراہقہ اور بالغہ لڑکیوں کو بلا حجاب پڑھانا درست نہیں، پردہ کا اہتمام ہو اور خلوت نہ ہو تو گنجائش ہےمگر خلاف احتیاط ہے لہذ ا محرم یا عورت ہی سے پڑھایا جائے.
(فتاوی رحیمیہ: ج4، ص 186)
————————————-
واللہ اعلم بالصواب
15فروری 2024
5شعبان 1445

اپنا تبصرہ بھیجیں