قسم کا کفارہ

سوال : آپ نے قسم کے کفارہ کے لیے بتایا تھا کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہوتا ہے تو کیا یہ کھانا ایک ہی دن میں ضروری ہے یا اپنی توفیق کے مطابق آہستہ آہستہ کر کے دے سکتے ہیں یا اس کے بدلے میں ہم پیسے بھی دے سکتے ہیں کیا اور اگر وہ پیسے وہ بندہ جس کو ہم نے دیے ہیں کسی اور کام میں خرچ کر لے تو بھی کیا ہماری قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا ؟

جواب : 

1۔ قسم کے کفارے میں ایک ہی دن کھانا کھلانا ضروری نہیں ہے، حسب توفیق آہستہ آہستہ کھانا کھلا سکتے ہیں۔

2۔ کھانے کے بدل میں پیسے دینا جائز ہے، جس کو پیسے دیے ہیں اب وہ ان کا مالک ہے جیسے چاہے ان کو استعمال کرسکتا ہے۔

وفي التاتارخانیة:

“وفي الحجة: ولو أعطی عشرین منا خبزًا عشرین نفرًا لا یجوز، ویجوز دفع القیم”․ 

(الفتاوی التاتارخانیة: ۶/ ۳۰۳، کتاب الأیمان، الکفارة)

اپنا تبصرہ بھیجیں