قسم کسی نے کھائی اور اس نے اثبات میں اشارہ کیا

فتویٰ نمبر:3048

سوال:کسی نے قسم دلائی کہ قسم خدا کی تمہیں یہ کام ضرور کرنا ہو گا اور اس نے ہاں میں سر ہلا دیا منھ سے ہاں نہیں کہا تو کیا اس سے قسم ہوجائے گی؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

کسی کے قسم دلانے سے قسم منعقد نہیں ہوتی جب تک کہ خود قسم نہ کھائے۔ یا منہ سے خود نہ کہے۔ اس لیے قسم نہیں ہوئی، آپ وہ کام کر سکتے ہیں۔

“لوقال لاخربحق اللہ او باللہ ان تفعل کذا لایلزمہ ذلک و ان کان الاولی فعلہ۔”

{شرح التنویر ۵/۳۹۱}

”رجل قال لآخر واللہ لتفعلن کذا وکذا ولم ینو استحلاف المخاطب ولا مباشرة الیمین علی نفسہ فلا شيء علی واحد منہما إذا لم یفعل المخاطب ذلک“

{ہندیة: ۲/۶۰ زکریا}

فقط

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:۹ جمادی الاولی ۱۴۴۰ 

عیسوی تاریخ:۱۵ جنوری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں