قربانی کے گوشت کی تقسیم

فتویٰ نمبر:935

سوال: 

تین بھائیوں میں مشترکہ کاروبار ہے قربانی بھی مشترکہ کرتے ہیں کھانا پینا الگ ہے قربانی کے بعد گوشت کی تقسیم ایک ساتھ باہمی رضامندی سے اندازا ہوتی ہے ایسا کرنا درست ہے ؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

مذکورہ صورت میں شرکاء کے درمیان گوشت کو وزن کر کے تقسیم کرناضروری ہے ، اندازے سے تقسیم کرنا درست نہیں ہے، وزن سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر شریک کے حصہ میں سری ، پائے ، کھال اور کلیجی میں سے کچھ کچھ رکھ دیا جائے ایسا کرنے سے سود نہیں بنے گا۔(شامیہ:6/317)(احسن الفتاوی :7/503)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت خالد محمود غفرلھا 

قمری تاریخ:7 ذی الحجہ 1439

عیسوی تاریخ:19اگست 2018

تصحیح وتصویب: مفتی انس عبدالرحیم 

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں