روزے میں حجامہ کروانا

سوال:روزے میں حجامہ کرواسکتے ہیں؟

الجواب باسم ملھم الصواب

روزے کی حالت میں حجامہ کروانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اگر روزے کی حالت میں حجامہ کروانے کی صورت میں کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہو تو یہ عمل مکروہ ہوگا۔

لما في الشامیة:

“ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف أما إذا خاف فإنه يكره، وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب، وذكر شيخ الإسلام شرط الكراهة ضعف يحتاج فيه إلى الفطر”.

(الشامية: 5/219)

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں