صاحب نصاب کا مال زکوۃ سے ہدیہ لینا

فتوی نمبر:5026

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اگر کسی کو زکوٰۃ کی کوئی چیز ملی اب اس نے وہ چیز آگے کسی اور کو ہدیہ کردی ۔جس کو ہدیہ ملا اسے پتہ ہو یہ زکوٰۃ کی چیز ہے خود وہ صاحب نصاب ہے کیا اس کےیے وہ چیز لینا اور استعمال کرنا جائز ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا 

جی ہاں! ان کے لیے یہ ہدیہ لینا جائز ہوگا اس کا استعمال بھی درست ہوگا اگرچہ وہ صاحب نصاب،غنی ہوں۔ حدیث بریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بسبب ہدیہ تبدل ملک کی وجہ سے حلت ثابت ہوجاتی ہے۔ ہاں اگر اباحتًا دی جاتی تو ثابت نہ ہوتی۔

(وطاب لسيده وإن لم يكن مصرفا) للصدقة (ما أدى إليه من الصدقات فعجز) لتبدل الملك، وأصله حديث بريرة هي لك صدقة ولنا هدية (كما في وارث) شخص (فقير مات عن صدقة أخذها وارثه الغني، و)كما في (ابن سبيل أخذها ثم وصل إلى ماله وهي في يده)أي الزكاة، وكفقير استغنى وهي في يده فإنها تطيب له، بخلاف فقير أباح لغني أو هاشمي عين زكاة أخذها لا يحل لان الملك لم يتبدل 

(ص596 – كتاب الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – باب موت المكاتب وعجزه وموت المولى – المكتبة الشاملة الحديثة)

(قوله: لأن الملك لم يتبدل) لأن المباح له يتناوله على ملك المبيح. ونظيره المشتري شراء فاسدا إذا أباح لغيره لا يطيب له، ولو ملكه يطيب هداية 

(ص116 – كتاب الدر المختار وحاشية ابن عابدين رد المحتار – باب موت المكاتب وعجزه وموت المولى – المكتبة الشاملة الحديثة)

وتبدل الملك كتبدل العين فصار كعين آخر وإليه أشار النبي – صلى الله عليه وسلم – بقوله في حديث بريرة《هو لها صدقة》 ولنا هدية 

(ص173 – كتاب تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي – باب موت المكاتب وعجزه وموت المولى – المكتبة الشاملة الحديثة)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:10/10/1440

عیسوی تاریخ:14/6/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں