سیب کےچھلکےکےفائدے

سیب کاچھلکاکیوں نہ اتاریں ؟

وٹامن اے ،سی اورکے سے بھرپور ہے

(USDA)  کااپنی رپورٹ میں کہناہے کہ سیب  کوچھلکاوٹامن اے،سی اورکےسے بھرپور ہے۔اس کےعلاوہ اس میں کئی اہم منرلزبھی پائےجاتےہیں جن میں پوٹاشیم ،فاسفورس،اورکیلیشیم شامل ہے،ان وٹامنز اورمنرلز کاکام انسانی جسم میں دل،دماغ  ،اعصاب جلداورہڈیوں کی ہرطرح کی بیماریوں کودورکرناہے ۔

سیب کےچھلکےمیں موجود فائبر

فائبرکی خصوصیت  ہے کہ یہ بہت دیر انسان کوبھوک نہیں لگنے دیتااورپیٹ بھراہوامحسوس ہوتاہے ۔سیب کےچھلکےمیں موجودفائبر جگرکےکینسر کی روک تھام میں حیرت انگیزطورپرمددگارثابت  ہوسکتاہے اورہڈیوں کومضبوط کرتاہے ۔فائبرتیزی سےکھاناہضم کرنےکےلیے اورذیابیطس کےلیےبھی بےحدفائدہ مندہے ۔

وزن میں کمی

ماہرین صحت کاکہناہے کہ جوافراد اپنے بڑھےہوئے وزن کودیکھ کر پریشان ہوتےہیں وہ روزانہ ایک سیب کااستعمال کریں اورچھلکوں سمیت سب کاجوس پینےسے بھی وزن میں حیرت انگیزطورپرکمی آسکتی ہے ۔سیب کاجوس پینےسے پیٹ کافی دیرتک بھرارہتاہے جسے ہرتھوڑی تھوڑی دیرکےبعد بھوک نہیں لگتی اوریہی وزن کم کرتاہے ۔

دل کی متعددبیماریوں سے بچاتاہے

 چھلکوں کےساتھ سیب کااستعمال دل کی متعددبیماریوں سےبچاتاہے۔امریکی ماہرین صحت کےمطابق سیب کاچھلکا بلڈپریشرکوبڑھنےنہیں دیتا اورکولیسٹرول کےلیے بےحدمفیدہے۔اس کےعلاوہ یہ جسم میں رگوں کی لچک کودرست کرتاہے ج سے خون کی گردش میں بہتری آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں