سجدہ سہوچھوڑدینےکاحکم

فتوی نمبر:799

موضوع:فقہ الصلاۃ

🔎سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

السلام علیکم و رحمۃ اللہ!

میں ظہر کی چار سنتیں پڑرھی تھی تیسری رکعت میں بھی تشہد پڑھ لیا. پھر یاد آیا کہ یہ تیسری رکعت ہے تو کھڑی ہوگئ اور آخری رکعت پوری کی ارادہ تھا کہ سجدہ سہو کروں گی مگر بھول گئی اور فرض پڑھنے شروع کردیئے درمیان میں یاد آیا. اب سوال یہ ہے کہ میری سنت مؤکدہ نماز ھو گئی؟ یا لوٹانی پڑے گی۔

والسلام

سائل کا نام:مسز ربانی

پتا: لاہور

الجواب حامدۃو مصلية

وعلیکم السلام ورحمةاللہ!

اگر نماز کے وقت کے اندر یاد آگیا کہ سجدہ سہو چھوٹ گیا ہے تو سنتوں کا لوٹاناواجب ہے۔ اگر نماز کے وقت میں یاد آنے کے باوجود سنتوں کا اعادہ نہ کیا تو گناہ اور مواخذہ باقی رہا ،لہذا بہتر ہے کہ اب اعادہ کرلے ۔ اور اگر وقت گزرنے کے بعد ہی یاد آیا کہ سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز ادا ہوگئی اور ذمہ بھی اتر گیا، کیونکہ وقت کے اندر دوبارہ اسے یاد ہی نہیں آیا ۔ لوٹانے کی بھی ضرورت نہیں گو لوٹالے تو بہتر ہے۔ 

—————————–

(۱) بقي إذاسقط السجود فہل یلزمہ الإعادۃ لکون ماأداہ أوّلا وقع ناقصابلا جابر؟ والذي ینبغي أنّہ إن سقط بصنعہٖ کحدث عمداً مثلاً یلزمہ وإلاّ فلا،تأمل (شامي، کتاب الصلاۃ، باب سجود السہو، مکتبہ زکریادیوبند ۲/۵۴۲، کراچي۲/۷۹)

(۲) لہا واجبات لاتفسد بترکہا وتعاد وجوباً في العمد والسہو إن لم یسجد لہ وإن لم یعد ہا یکون فاسقاً آثماً۔( الدر المختار مع الشامي، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، مکتبہ زکریادیوبند ۲/۱۴۶، کراچي۱/۴۵۶)

حکم الواجب استحقاق العقاب بترکہ عامداً وعدم إکفار جاحدہ والثواب بفعلہ ولزوم سجود السہو لنقص الصلاۃبترکہ سہواً أو إعادتہا بترکہ عمداً أي مادام الوقت باقیاً وکذا في السہو إن لم یسجد لہ وإن لم یعد ہا حتی خرج الوقت تسقط مع النقصان وکراہۃ التحریم ویکون فاسقاً آثما۔ (حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، کتاب الصلاۃ، فصل في بیان واجبات الصلاۃ، مکتبہ دارالکتاب دیوبند ص:۲۴۷-۲۴۸)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم:بنت سعید الرحمن

قمری تاریخ: ٢٣ذيقعده١٤٣٩

عیسوی تاریخ:٦اگست٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں