سجدے کےلیے بیٹھنے کا سنت طریقہ

فتویٰ نمبر:5070

سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو وہ اونٹ کی طرح نہ بیٹھے،(بلکہ)گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھ زمین پر رکھے۔(سنن نسائی:1092, ابوداؤد:840,صحیح)

کیا یہ درست ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اس حدیث کے بارے میں محدثین خاص طور پر امام بخاری رحمة اللہ تعالی فرماتے ہیں:”ان محمد بن عبداللہ بن حسن بن علی بن ابی طالب لا یتابع علیه وقال لا ادری سمع من ابی الزناد اولا“۔ اور امام ترمذی رحمة اللہ فرماتے ہیں: ”غریب لا نعرفه من حدیث ابی الزناد من ھذا الوجہ“ اور علامہ ابن قیم رحمة اللہ فرماتے ہیں بعض رواة سے نقل کرنے میں چوک ہوگئی، ”قال ولعله ولیضع رکبتیه قبل یدیه“ نیز حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی مندرجہ ذیل روایت کی وجہ سے بعض فقھاء نے اس روایت کو منسوخ قرار دیا ہے۔ ”مصعب بن سعد بن ابی وقاص عن ابی قال کنا نضع الیدین قبل الرکبتين فامرنا بوضع الرکبتین قبل الیدین رواہ ابن خزیمه“ اس لیے مذکورہ حدیث حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت جو کہ ابوداؤد ”باب کیف یضع رکبتیه قبل یدیه“میں مروی ہے (1) کے مقابلہ میں جمہور کے نزدیک مرجوح اور ناقابل عمل ہے۔

(1)وائل بن حجر سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا:رایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا سجد وضع رکبتیه قبل یدیه واذا نھض رفع یدیه قبل رکبتیه۔(ترمذی:٣٦/١)

”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب سجدہ کرتے تو دونوں ہاتھوں میں سے پہلے دونوں گھٹنوں کو زمین پر رکھتے اور جب سجدہ سے اٹھتے تو گھٹنوں سے پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے“۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:20صفر المظفر1440ھ

عیسوی تاریخ:20/اکتوبر2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں