عقل مندوں کی نشانیاں ( سورۃ الرعد)

آیت نمبر 19 تا 22 میں عقل مندوں کی 8 نشانیاں بتائی گئی ہیں کہ وہ : 1۔اللہ سے ڈرتے ہیں۔ 2۔آخرت کے دن حساب کتاب سے ڈرتے ہیں۔ 3۔نمازکے پابند ہوتے ہیں۔ 4۔اللہ کی راہ میں موقع بموقع خرچ کرتے رہتے ہیں۔ 5۔وعدے کی پاسداری کرتے ہیں،وعدہ توڑتے نہیں۔ 6۔رشتے ناطے توڑتے نہیں ،جوڑتے مزید پڑھیں

سورہ ہود میں ذکر کردہ دعائیں

دعائیں فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ [يوسف: 101] آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا رکھوالا ہے۔ مجھے اس حالت میں دنیا سے اٹھانا کہ میں تیرا فرمانبردار ہوں، اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کرنا۔ ( ازگلدستہ قرآن)

سورہ ہود میں سائنس اور واقعات کا ذکر

سائنس:اللہ تعالی نے پہلے پانی کو پیدا کیا ،پھر اس پر اپنا عرش قائم کیا پھر زمین وآسمان کی تخلیق فرمائی۔{وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ } [هود: 7] واقعات:اس سورت میں حضرت نوح ،حضر ت ھود،حضر ت صالح، حضرت ابراھیم، حضرت لوط،حضرت شعیب اور حضرت موسی علیہم الصلوات مزید پڑھیں

دادا کے مکان سے کاروبار بڑھانے کی صورت میں تقسیم میراث

سوال: (7/31) السلام علیکم ! حضرت اگر دادا کی چھوڑی ہوئی جگہ بیچ کر بڑے بھائی نے اپنے کاروبار میں لگا دی، اور اس کاروبار سے بڑھتے بڑھتے دیگر کافی زمین/ مکان خرید لئے تو کیا اس میں باقی بھائیوں کا بھی حصہ ہوگا؟ ﷽ الجواب حامداومصلیا واضح رہے کہ کسی شخص کے انتقال کے مزید پڑھیں

سورۃ المائدہ کے فضائل

1۔آسمانوں میں اس سورۃ کو منقذہ کہاجاتا ہے کیونکہ یہ اپنے پڑھنے والے کو عذاب کےفرشتوں سے بچاتی ہے۔(تفسیرروح المعانی) 2۔حضرت حمزہ حبیب کی روایت رسول اکرم ﷺسے مروی ہے :المائدۃ من اخر القرآن تنزیلا فاحلوا حلالہا وحرموا حرامھا “سورہ مائدہ ان سورتوں میں سے ہے جو نزول قرآن کے آخر دورمیں نازل ہوئیں اس مزید پڑھیں

انسان کا ارتقاء

انسان کی اصل انسان ہی ہے۔ بندر، یا اور کوئی مخلوق نہیں۔ارتقاء انسان کے افکارمیں ہواہے،خود حیات میں نہیں۔{وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ } [البقرة: 30]

سورۃ البقرۃ میں سائنسی انکشافات

کائنات کی تخلیق: کائنات خود سے نہیں ہے، بلکہ اس کا ایک خالق ہے،جس نے چھ دنوں میں اس کائنات اور اس کےتمام تر قوانین کی تخلیق کی ہے۔ چھ دن سے اِس جہاں کے نہیں ،بلکہ اللہ تعالی کے ہاں کے چھ دن مراد ہیں۔ تخلیق کائنات کے بعد وہ عرش پر مستوی ہےاور مزید پڑھیں

قرآن سے گمراہ کون ہوتے ہیں؟

جن کے اندر حق کی طلب نہ ہو بلکہ اپنی ضدوعناد کی وجہ سے انکار کوشیوہ بنارکھا ہووہ بجائے ہدایت پانے کے اس سے گمراہ ہوتے ہیں۔ایسے نافرمانوں کی کچھ علامتیں یہ ہیں: 1۔اللہ سے کیے ہوئے عہد کاپاس ولحاظ نہیں رکھتے یعنی حقوق اللہ کاخیال نہیں رکھتے۔ 2۔رشتے ناطے توڑتے ہیں ۔یعنی حقوق العباد مزید پڑھیں

قربانی کے پیسے غریب رشتے دار کو دینے کا حکم

سوال:السلام علیکم! باجی! کسی پر قربانی ہو اور اس کے قریبی رشتے دار کو پیسوں کی اشد ضرورت ہے تو وہ قربانی کے پیسے انہیں دے سکتی ہے؟ الجواب باسم ملھم الصواب واضح رہے کہ قربانی اس صورت میں واجب ہوتی ہے جب قربانی کے تین دنوں میں آدمی صاحب نصاب ہو،لہذا اب اگر کسی مزید پڑھیں

مقروض پر زکوٰۃ کا حکم

سوال:مسئلہ پوچھنا تھا زکوٰۃ کے بارے میں ہے۔ کہ جو زمین وغیرہ ہے کسان ہوتے ہیں جو زراعت کرتے ہیں یہ عموماً قرض وغیرہ لے کے زمین لیتے ہیں اور زراعت کرتے ہیں تو تقریباً چھ ماہ فصل تیار ہونے میں لگ جاتے ہیں پھر اسکا قرض اتارتے ہیں پھر اسکا بعد میں حساب کتاب مزید پڑھیں