تعارف سورۃ الشوری

یہ حوامیم کے مجموعے کی تیسری سورت ہے،دوسری مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی توحید ،رسالت اور آخرت کے بنیادی عقائد پر زور دیاگیا ہے اورایمان کی قابل تعریف صفات بیان فرمائی گئی ہیں اسی ذیل میں آیت نمبر:۳۸ میں مسلمانوں کی یہ خصوصیت بیان فرمائی گئی ہے کہ ان کے اہم معاملات آپس کے مشورے سے طے ہوتے ہیں مشورے کے لئے عربی کا لفظ شوری استعمال کیاگیا ہے اسی بنا پر سورت کا نام سورۂ شوری ہے سورت کے آخر میں یہ بتایاگیا ہے کہ اللہ تعالی کسی بھی انسان سے روبرو ہوکرہم کلام نہیں ہوتا بلکہ وحی کے ذریعے کلام فرماتا ہے اور پھر اس وحی کی مختلف صورتیں بیان فرمائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں