طلاق کی عدت شوہر کے گھر 

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمة الله وبركا ته!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا طلاق کی عدت بھی شوہر کے گھر گزارنی چاہیے؟

والسلام

الجواب باسم ملهم الصواب

وعلیکم السلام و رحمة الله! مطلقہ عورت پر اسی مکان میں عدت گزارنا ضروری ہوتاہے، جس میں شوہر کے ساتھ اس کی رہائش ہوتی ہے۔ عورت اپنی عدت کے مکمل ہونے تک تو  شوہر کے گھر میں رہے گی، عدت مکمل ہونے پر نکاح ختم ہو جاتا ہے اور شوہر غیرمحرم ہو جاتا ہے، تب شوہر کا گھر چھوڑنا لازم ہو جاتا ہے۔

“یلزم أن تلزم المنزل الذي یسکنان فیه قبل الطلاق”. (الدر المختار مع الشامیة،کتاب الطلاق، باب النفقة، زکریا 333/5، کراچی 609/2)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 15 صفر 1442ھ

عیسوی تاریخ: 3 اکتوبر 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں