تطلیقات بائنہ کا مسئلہ

فتویٰ نمبر:1084

السلام علیکم

دو طلاق بائن کے بعد دوران عدت شوہر نے طلاق دی تو کیا یہ طلاق واقع ہوگی؟ حوالہ ضرور دیں

سائل:عبداللہ

پتا:جدہ

الجواب حامدۃومصلیۃ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ 

جب شوہر نے دو بائن دینے کے بعد دوران عدت میں ہی ایک اورطلاق دی تو تیسری طلاق واقع ہوکر ،عورت مغلظہ ہوگئی؛ لہٰذا آئندہ بغیر حلالہ کے دونوں کے درمیان نکاح درست نہیں۔ (مستفاد: فتاوی دارالعلوم ۹؍۲۰۹)

فقط وﷲ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

بنت سبطین عفی عنھا 

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی 

25رجب 1439

اپنا تبصرہ بھیجیں