عنوان : کتاب الحظر والاباحہ
موضوع : محدثہ نام کا مطلب
سوال :السلام علیکم
محدثہ “Muhaddisa” نام کا کیا مطلب ہے؟
اور کیا یہ بی بی فاطمہ کا لقب تھا؟
————————————
الجواب باسم ملھم الصواب
مُحدّثہ “(میم پر پیش، حاء کےزبر،دال پر تشدید اور زیر) کے ساتھ اس کا معنیٰ ہے بیان کرنے والی، خبر دینے والی،نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی حدیث کی راویہ، حدیث بیان کرنے والی، خبر دینے والی بیان کرنے والی
مذکورہ تفصیل کی روشنی میں محدثہ نام لغوی معنی کے اعتبار سے درست ہے۔لہذا اس کا رکھنا درست ہے،البتہ
محدثہ (حاء کے سکون کے ساتھ) یہ نام رکھنا درست نہیں۔نیز یہ بی بی فاطمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنھا کا لقب بھی نہیں ہے۔
لہذا بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیھم اجمعین اور صحابیات رضی اللّٰہ تعالیٰ عنھن کے نام پر بچوں اور بچیوں کے نام رکھے جائیں ۔
===========================
حوالہ جات :
1.حدیث مبارکہ میں ہے:
“حدثنا هارون بن عبد اللّٰہ ، حدثنا هشام بن سعيد الطالقاني ، أخبرنا محمد بن المهاجر الأنصاري، قال: حدثني عقيل ابن شبيب، عن أبي وهب الجشمي، وكانت له صحبة قال: قال رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ عليه وسلم: «تسموا بأسماء الأنبياء، وأحب الأسماء إلى اللّٰہ عبد اللّٰہ ، وعبد الرحمن، وأصدقها حارث، وهمام، وأقبحها حرب ومرة».”
(باب في تغيير الأسماء، ج: 4، 287، رقم الحدیث: 4950، ط: )
2.مُحدّثہ :بیان کرنے والی خبر دینے والی،نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی حدیث کی راویہ، حدیث بیان کرنے والی، خبر دینے والی بیان کرنے والی.
(القاموس الوحید:ص317)
——————————————–
واللّٰہ اعلم بالصواب
شمسی تاریخ :
2-11-2022
قمری تاریخ :
5 ربیع الثانی :1444ھ