مہر میں ملنے والی زمین پر زکوٰۃ کا حکم

سوال:عورت کو مہر میں زمین ملی کیا اس پر زکوٰۃ آئے گی؟

الجواب باسم ملهم الصواب:

واضح رہے کہ زمین پر زکوٰۃ اس وقت لازم ہوتی ہے جس وقت تجارت کی نیت سے خریدی گئی ہو صورت مسئلہ میں خاتون نے خریدی نہیں بلکہ ان کو مہر کے طور پہ ملی ہے؛لہذا اس پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی۔

_____________

حوالہ جات:

1…ولا فى ثياب البدن وأثاث المنزل ودور السكنى ونحوها أي كثياب البدن الغير المحتاج إليها وكالحوانيت والعقارات.

(الدرالمختار مع رد المحتار:217/3)

2…”اور اگر مہر میں زمین وغیرہ ملی تو اس پر بالکل زکوٰۃ نہیں”۔

(امداد الفتاوی: 51/2)

واللہ اعلم بالصواب

17رجب1443ھ

19فروری2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں