٤٥ سال کے عمر میں خون کا آنا 

فتویٰ نمبر:1035

سوال : ایک عورت کو حیض آنا بند ہوگیا تھادو سال بعد دوبارہ اسکو خون ایا  اسکی عمر ٤٥ سال ہےآیا وہ حیض ہوا یا استحاضہ۔؟

نام : عائشہ 

رہائش : دبی 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب حامدۃ ومصلیہ و مسلمہ 

نو سال کی عمر سے پچپن سال کی عمر تک جو خون آئے وہ حیض کہلاتا ہے سوال میں مذکور خون پچپن سال سے پہلے آیا ہے اس لیے یہ حیض ہی ہے۔

بہشتی زیور میں ہے:

” نو برس سے پہلے اور پچپن برس کے بعد کسی کو حیض نہیں آتا ہے ” 

( بہشتی زیور : حصہ ٢ / ص ١٧٧ / حیض اور استحاضہ کا بیان )

“ویتوقف کونہ حیضاً علی امور منھا الوقت وھو من تسع سنین الی الایاس، والایاس مقدر بخمس و خمسین سنۃ

( فتاوی ھندیہ : ج١/ ص ٢٢)

“واما انتھاء الحیض فببلوغھا سن الایاس، و ھو فی الحیض خمس و خمسون سنۃ ” 

( ذخر المتاھلین : ص٣٧ ، ٣٨)

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

اہلیہ محمد ارسلان عفی عنھا

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر ۔ 

٢٢ شعبان ١٤٣٩

٩ مئی ٢٠١٨

اپنا تبصرہ بھیجیں