عشبہ نام رکھنا

عشبہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اسکے معنی بھی بتا دیں.

جزاک اللہ خیرا.

الجواب باسم ملہم الصواب

عشبہ عربی لفظ ہے جو ایک بوٹی کا نام ہے. 

احادیث میں بامعنی نام رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے جبکہ معنی کے اعتبار سے نام عشبہ نام رکھنا مناسب معلوم نہیں ہوتا، بہتر ہے صحابیات میں سے کوئی نام رکھ لیں یا کم از کم نام ایسا ہو جو بامعنی ہو. 

⚜️حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کو قیامت کے دن تمہارے اور تمہارے باپ کے نام سے پکارا جائے گا، لہٰذا اپنے نام اچھے رکھو۔ (یعنی والدین اولاد کے نام اچھے رکھیں)۔ رواہ احمد و ابوادؤد۔ (مشکاۃ المصابیح، باب الاسامی، الفصل الثانی، ص: 408۔ ط: قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں