بچہ کی قے کا حکم

بچہ کی الٹی پاک ہے یا ناپاک؟ اگر ناپاک ہے تو اسکی حد کیا ہے؟ اگر بچہ کپڑوں پہ الٹی کردے تو کیا ان کپڑوں میں نماز ہو جائے گی ۔
سائلہ عروہ 02346578190
الجواب باسم ملھم الصواب
بچہ کی قے اگر منہ بھر کر ہو تو ناپاک ہے، کپڑے یا بدن پر لگ جائے اور پھیلاؤ میں روپے کے برابر یا اس سے کم ہو تومعاف ہے،بغیر دھوئے اس کپڑے میں نماز پڑھ لی جائے تونمازہو جائے گی، مگر دھونا بہتر ہے، اگرروپے سے زیادہ لگ جائے تو وہ معاف نہیں یے ،بغیر دھوئے اس کپڑے میں نماز پڑھنا جائز نہیں ۔ ناپاک قے سے مراد وہ قے ہےجو معدے کی طرف سے آئے اور منہ بھرکرہو-
لیکن اگردودھ وغیرہ پینے یا کچھ کھانے کے بعد وہ منہ سے بہہ جائے تو وہ ناپاک نہیں۔
فی الدر : وینقضہ ( القی ملا فاہ) بان یضبط بتکلف الی قولہ وھو نجس مغلظ ولو من صبی ساعۃ ارتضاعہ وھو الصحیح لمخالطۃ النجاسۃ ذکرہ الحلبی(1/137)
والله اعلم بالصواب
زوجۃ ارشد
24 فروری 2017
26 جمادی الاولی 1438
صفہ آن لائن کورسز

اپنا تبصرہ بھیجیں