بیت الخلاء میں قرآن پاک ڈاؤن لوڈ کیے ہوئے موبائل لے جانے کا حکم

فتویٰ نمبر:2062

سوال: باتھ روم میں موبائل یا آئی پیڈ اور ٹیبلٹ وغیرہ جس میں قرآن وغیرہ ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہو، لے جانے کا حکم؟

والسلام 

الجواب حامداو مصليا

جس موبائل آئی پیڈ یا ٹیبلیٹ وغیرہ میں قرآن پاک ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہو اگر وہ قرآن اسکرین پرنقوش کی صورت میں ظاہرہو تواس حالت میں بیت الخلا میں لے جانا جائزنہیں اور اگر قرآنی آیات اسکرین پرظاہرنہ ہوں تواس حالت میں بیت الخلا میں لے جانا گناہ نہیں ۔

ولو نقش اسمہ تعالیٰ أو اسم نبیہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم استحب أن یجعل الفص في کمہ إذا دخل الخلاء۔ (شامي، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في النظر، زکریا ۹/۵۱۹، کراچي ۶/۳۶۱، الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ۳۴/۲۱-۲۲)

و اللہ سبحانہ اعلم

✍بقلم 

قمری تاریخ: ١٠ ربیع الثانی ١٤٤٠؁

عیسوی تاریخ: ١٩ دسمبر ٢٠١٨؁

تصحیح وتصویب:

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6Aؤن

اپنا تبصرہ بھیجیں