دوران حیض ناخن کاٹنا

فتویٰ نمبر:915

 سوال: حیض کے دوران ناخن کاٹ سکتے ہیں.؟

محترم جناب مفتیان کرام! 

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

حیض کی حالت میں عورت کے لیے ناخن کاٹنے کے سلسلے میں کوئی صریح جزئیہ نہیں مل سکا؛ البتہ فقہائے کرام کی جانب سے جنابت کی حالت میں ناخن کاٹنے کے بارے میں مطلق کراہت کا قول ملتا ہے۔ بالعموم کراہت سے کراہت تحریمی مراد ہوتی ہے مگر یہاں قرائن سے کراہت تنزیہی معلوم ہوتی ہے۔

لہذا جنابت پر قیاس کرتے ہوئے عورت کے لیے بھی حالت حیض میں ناخن کاٹنا ناپسندیدہ ہوگا۔

قال في الہندیة: حلق الشعر حالة الجنابة مکروہ وکذا قَصُّ الأظافیر (الفتاوی الہندية:5/414)

ہاں اگر اس حال میں چالیس روز گزر گئے ہوں تو پھر کاٹنا واجب ہوگا۔

قال أنس رضي الله عنه : ” وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمِ الأَظْفَارِ وَنَتْفِ الإِبِطِ وَحَلْقِ الْعَانَةِ أَنْ لَا نَتْرُكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ” أخرجه الإمام مسلم في الصحيح ( 258 ) ، وأخرجه الإمام أحمد ( 11823 ) ، والنسائي (14 )

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت عبد القادر عفی عنھا

قمری تاریخ:١١ رمضان ١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ: ٢٧ مئی ٢٠١٨ ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں