حیض کی حالت میں طواف زیارت

فتویٰ نمبر:830

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ !

مجھے پچھلے پیر یعنی عرفہ والے دن حیض آیا،میرا معمول پاکستان میں سات دن میں پاک ہونے کا تھا، یہاں بھی میں سات دن میں پاک ہوئی اور طواف زیارت کے لئے چلی گئی۔میں نے لیکوریا وغیرہ کو روکنے کے لیے ٹشوپیپر رکھا ہوا تھا، جب طواف زیارت سے فارغ ہوکر گھر آئی تو ٹشو پر ہلکا براٶن اور پیلا رنگ دیکھا، مجھے شک ہے آیا یہ حیض ہے یا نہیں؟ اب مجھے کیا کرنا ہوگا،کیا طواف زیارت کا اعادہ کروں؟برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں! 

الجواب حامدۃو مصلية

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! 

دس دن کے اندر جو رنگ نظر آئے وہ حیض شمار ہوتا ہے،لہذا یہ دھبہ حیض ہی شمار ہو گا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ نادانستگی میں آپ نے حالت حیض میں طواف زیارت کر لیا،لہذا ان شاءاللہ گناہ گار نہ ہوں گی،مگر اس کی وجہ سے ایک بدنہ یعنی حدود حرم میں ایک بڑے جانور کی قربانی لازم ہے۔اس طواف کا پاک ہونے کے بعد اعادہ بھی واجب ہے اور اعادہ کرنے سے جو بدنہ لازم ہوا تھا وہ بھی ساقط ہو جائے گا۔

▪ولو طاف للزیارة جنبا او حائضا او نفساء کلہ او اکثرہ،وھو اربعة اشواط فعلیہ بدنة،ویقع معتدا بہ فی حق التحلل،ویصیر عاصیا وعلیہ ان یعیدہ طاھرا حتما،فان اعادہ سقطت عنہ البدنة۔“(الدر مع الرد،٢|٥٥١،کتاب الحج،باب الجنایات)

▪قال الحصکفی (: وماتراه من لون ککدرة و تربیة فی مدته المعتادة (سوی بیاض خالص )قيل هو شيئ يشبه الخيط الابيض( ولو) المرئي( طهرا متخللا) بين الدمين ( فيها حيض).

( الدر المختار علی صدر رد المحتار ج۱/ ۲۸۹ باب الحیض)

و اللہ سبحانه اعلم

بقلم : بنت ابو الخیر سیفی عفی عنھا

قمری تاریخ:٢٠ذی الحجہ ١۴٣٩

عیسوی تاریخ: ٣١اگست ٢۰١٨ھء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں