انتقال کے بعد کیا بیوی شوہر کے لیے نامحرم ہو جاتی ہے۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

سوال: بیوی کے انتقال کے بعد کیا شوہر اپنی بیوی کے لیے نامحرم ہو جاتا ہے، کیا وہ اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے یا اسے غسل دے سکتا ہے؟”

وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته

الجواب باسمہ ملھم الصواب :

بیوی کے انتقال کے بعد چونکہ شوہر سے نکاح کا تعلق ختم ہو جاتا ہے،اس لیے شوہر اسے غسل نہیں دے سکتا،تاہم فتنے کا اندیشہ نہیں ہے؛اس لیے شوہر دیکھ سکتا ہے۔

————————-‐———————

حوالہ جات :

1..ويمنع زوجهامن غسلها من النظر إليها على الأصح،وهي لا تمنع من ذلك . (الدر المختار، كتاب الصلاة،باب الجنائز : 90/3)

2..ولايغسل الرجل زوجته، والزوجة تغسل زوجها دخل بها أو لا بشرط بقاء الزوجية. (البحر الرائق،کتاب الصلاة، باب الجنائز: 306/2)

3..ولعل وجهه أن النظرأخف من المس فجاز لشبهة الاختلاف، والله أعلم. (الشامي: 90/3 ….. الفتاوى الخانية:187/1)

فقط واللہ اعلم بالصواب

29/نومبر/2021

24/ربیع الآخر/1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں