استنجاء کے بعد ہاتھوں کی طہارت کا حکم

سوال:1. استنجاء کرنے کے بعد اگر ہاتھ کپڑوں وغیرہ کو لگ جائیں توکپڑے ناپاک ہو جائیں گے ،2.نیز استنجاء کے بعدہاتھ دھونے کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: دونوں سوالات کے جوابات بالترتیب ملاحظہ ہوں:

1. استنجا کرنے کے بعد جب استنجا کی جگہ پاک ہو جائے تو ہاتھ بھی پاک ہو جاتے ہیں،لہذا اب اگر وہ ہاتھ کپڑوں پر لگ جائیں تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔

2.استنجا کے بعد اگر ہاتھ پر کوئی نجاست نہ لگی ہوتو پھر ہاتھ دھونا لازم نہیں،البتہ استنجا کے بعد مستقل طور پر ہاتھ دھونا سنت ہے اور یہی نظافت کا بھی تقاضا ہے۔

=====================

حوالہ جات:

1۔مع طهارة المغسول تطهر اليد؛ويشترط إزالة الرائحة عنها وعن المخرج، إلا إذا عجز،والناس عنه غافلون.

(الدر المختار:615/1)

2۔والبداءة بغسل اليدين الطاهرتين ثلاثاً قبل الاستنجاء وبعده،وقيد الاستيقاظ اتفاقي،ولذا لم يقل إدخالهما الإناء لئلا يتوهم اختصاص السنة بوقت الحاجة،لأن مفاهيم الكتب حجة؛ بخلاف أكثر مفاهيم النصوص.وفي “النهر” الأصح الذى عليه الأكثر أنه سنة مطلقاً،لكنه عند توهم النجاسة سنة موكدة،كما إذا نام لا عن استنجاء أو كان على بدنه نجاسة وغير مؤكدة عند عدم توهمها،كما إذا نام لا عن شيء من ذالك أو لم يكن مستيقظاً عن نوم.

(الدر المختار مع رد المحتار:244/1)

3۔وتطهر اليد مع طهارة موضع الاستنجاء كذا فى السراجية،ويغسل يده بعد الاستنجاء كما يكون يغسلها قبله ليكون أنقى وأنظف.

(الفتاوى الهندية:55/1)

4۔اگر غلبۂ ظن ہو کہ ہاتھ بھی صاف ہوگئے ہیں اور بدبو بھی ختم ہوگئی ہے تو دھونا مزید نظافت کے لیے مسنون ہے ورنہ ضروری نہیں۔

( خیر الفتاوی:179/2)

واللّٰہ أعلم بالصواب

17 نومبر2021ء

12 ربیع الثانی 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں