جاری پانی کی تعریف

سوال: جاری پانی کی کیا تعریف ہے ؟

الجواب ملهم الصواب

جاری پانی کی تعریف میں دو قول ہیں:

1.وہ پانی جو تنکے کو بہا کر لے جائے، جیسے: سمندر ، نہر اور دریا وغیرہ کا پانی

2. جس پانی کو عرف میں لوگ جاری کہتے ہوں وہ بھی جاری پانی کہلائے گا۔

شرعی لحاظ سے جو حوض 225 مربع اسکوائر فٹ ہو تو یہ بھی ماء جاری کے حکم میں ہوگا یعنی جب تک اس میں نجاست کےاثرات(رنگ ،بدبو، ذائقہ )ظاہر نہ ہوں تو پاک سمجھا جائے گا۔

======================

حوالہ جات

(1) الماء الجاري: و هو ما يذهب بتبنة كذا في الكنز والخلاصة وهذا هو الحد الذي ليس فيدركه حرج هكذا في شرح الوقاية ، وقیل ما يعده الناس جاریا وهو الاصح كذا في التبيين .

(فتاوی هندیه: ج ۱ ص ۱۹ )

(2) والجاري ( هوما يعد جاریا ) عرفا ، وقیل مایذهب بتبنة ، و الاول اظهر ، والثاني اشهر .

وقال الشامي (والاول اظهر ) اي: واصح کما في’ البحر’ ‘ والشهر’ لتعويله على العرف ولجريانه علی قاعدة الامام من النظر إلى المبتلین لکن استشكل بانه لا يتعین اصلاً الكتب لتعدده واختلافهم بتعدد العادين واختلافهم قوله:( والثاني اشهر ) لوقوعه في كثير من الكتب حتى المتون (ردالمحتار علی الدر المختار: ج1 ص370)

واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں