کپڑے بدلنے سے وضو کا ٹوٹنا

فتویٰ نمبر:792

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم ۔

کیا کپڑے بدلنے سے یا ستر کو دیکھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

الجواب حامدۃو مصلية

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کپڑے بدلنے یا ستر دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ۔

” بزرگ خواتین یہ کہتی ہیں کہ اگر گھر کے کپڑے پہنے وضو کرلیا اور نماز پڑھنی ہے تو ہم وضو کرنے کے بعد دوسرے کپڑے بدلتے وقت اپنے سراپا کو نہ دیکھیں، اپنا سراپا دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے خواتین کا یہ مسئلہ صحیح نہیں، کپڑے بدلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا اور نہ اپنا سراپا (ستر) دیکھنے سے وضو ٹوٹتا ہے۔” 

(آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۹، کتب خانہ نعیمیہ) 

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۵۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند )

🔸و اللہ سبحانه اعلم🔸

✍بقلم : اہلیہ ارسلان 

قمری تاریخ:٢١ ذی القعدۃ ١۴٣٩

عیسوی تاریخ: ١۴ اگست ٢۰١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں