کیابلؔی کا جھوٹا پاک ہے

باسمہ تعالی

سوال: اگر بلی سالن میں منہ ڈال کر بوٹی نکال لے تو اس سالن کا کیا کرنا چاہیے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

بلی کا جھوٹا مکروہ ہے، سالن وغیرہ میں  بلی نے منہ ڈال دیا تو اگر اللہ نے وسعت دی ہے تو اسے نہ کھانا بہتر ہے اور اگر غریب آدمی ہو تو کھاسکتا ہے۔ غریب کے واسطے مکروہ بھی نہیں ہے۔

البتہ اگر بلی نے چوہا کھایا اور فوراً برتن میں منہ ڈال دیا تو وہ نجس ہوجائے گا، لیکن اگر چوہا کھانے کے بعد تھوڑی دیر ٹھہر کر منہ ڈالے (یعنی اپنا منہ زبان سے چاٹ چکی ہو) تو نجس نہ ہوگا، بلکہ مکروہ ہی رہے گا۔

والثالث مکروہ استعمالہ مع وجود غیرہ وہو سور الہرّۃ ۔ ۔ ۔ وسواکن البیوت کالفارۃ ۔ 

(نور الایضاح، کتاب الطہارۃ ص۲۵ ۔ ۱۳! نومبر ۱۹۶۸ء؁ احمد حسن غفرلہ)

فقط۔ واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں