کسی عورت کے بجائے کم پیسوں میں مرد سے لیزر کے ذریعے اَپر لِپس صاف کروانے کا حکم

فتویٰ نمبر:4064

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! ایک سوال پوچھنا تھا کہ لیزر تھیراپی سے اَپر لِپس صاف کروانے کے لیے لڑکی 10000 میں ٹرٹیٹمینٹ کروا رہی ہے جبکہ لڑکا 4000 میں،تو کیا لڑکے سے کروانا جائز ہے کم پیسوں میں؟

والسلام

الجواب حامداًو مصلياً

بالائی ہونٹ کے اوپر جو بال ہوتے ہیں ان کا صاف کرنا یا کروانا اگر چہ جائز ہے، بلکہ بعض صورتوں میں مستحب ہے لیکن فرض یا واجب نہیں اور نہ ہی عام طور پر اتنی شدید ضرورت ہوتی ہے کہ جس کی بنا پر مرد سے لیزر کے ذریعے صاف کروانے کی اجازت ہو۔بلکہ خواتین کی موجودگی میں اس عمل کی مرد سے کروانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جبکہ مذکورہ صورت میں نہ تو ایسی کوئی مجبوری ہے کہ اس کے بغیر شدید تکلیف و پریشانی کا سامنا ہو اور نہ ہی پورے شہر میں لیزر تھیرپی کرنے والی صرف وہی ایک خاتون ہے کہ جو دس ہزار مانگ رہی ہے. لہذا شرعاً اس کی اجازت نہیں ہو سکتی۔

﴿وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴾

(سورۃ النور/31)

“وتمنع المرأۃ الشابۃ من کشف الوجہ بین الرجال لا لأنہ عورۃ ؛ بل لخوف الفتنۃ ۔ والمعنی تمنع من الکشف بخوف أن یری الرجال وجہہا فتقع الفتنۃ ؛ لأنہ مع الکشف قد یقع النظر إلیہا بشہوۃ ۔”

( الدر المختار مع الشامي ، کتاب الصلاۃ / باب شروط الصلاۃ ، مطلب : في ستر العورۃ 2؍79زکریا ) 

“والحکم بالفرق بین الأجنبي وذي الرحم إذا کان النظر لا عن شہوۃٍ ، فأما بالشہوۃ فلا یحل لأحدٍ النظرُ “۔ 

( بزازیۃ علیٰ ہامش الفتاویٰ الہندیۃ 6 ؍ 373 قدیم زکریا

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:19 رجب،1440ھ

عیسوی تاریخ:26 مارچ،2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں